• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بنگالیوں کے ساتھ انتظامیہ کا رویہ سوتیلی ماں جیسا رہا، خواجہ سلمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک مسلم الائینس کے سر پرست خواجہ سلمان خیرالدین اور چیئرمین بچودیوان نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، کراچی میں تقریباًتیس لاکھ بنگالی مختلف آبادیوں میں آبادہیں ان تمام لوگوں نے مملکت خداد کے دولخت ہونے کے بعد پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا اور ناہی کسی منفی سرگرمی میں حصہ لیا بلکہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خدمات کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے، پاکستانی بنگالیوں کی بڑی تعداد ایجوکیشن کے شعبے ،فشری انڈسٹری خصوصاً ماہی گیر ی کے شعبے ، گارمنٹس فیکٹری اور دیگر اہم صنعتی شعبوں سے وابستہ ہوکر ملک خداد کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے، ان پاکستانی بنگالیوں نے ماضی میں کراچی کی سیاست میں بھرپور حصہ لیا اور انتخابات میں اُمیدوار کی حیثیت سے کامیاب بھی ہوئےلیکن دُکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ کا رویہ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا رہا ہے ان کی ضروریات پوری کرنا تو درکنا راُن کے بنیادی حقوق شناختی کارڈ کے اجراء کے سلسلے میں بھی دشواریاں کھڑی کرتی رہی ہے۔
تازہ ترین