• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ وطن کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے،منور رضا

کراچی(پ ر)مسلم لیگ (ن ) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وطن کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ جماعت اقلیتوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے وہ سندھ مسلم لیگ ہائوس کارساز کراچی میں کراچی ڈویژن کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور اقلیتی خواتین کے اعزاز میں منعقد ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ منور رضا نے مزید کہا کہ معزز ممبر قومی اسمبلی ، بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور یوتھ لون کے ذریعے مسیحی غریب افراد کی مدد کیلئے فوری بھرپور توجہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مسیحی برادری کے ضرورت مند لوگوں کو فائدہ حاصل ہو۔ رومینہ خورشید عالم نے اپنے خطاب میں صدر کراچی ڈویژن اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ مسلم لیگ ہائوس کراچی میں اقلیتی ونگ کی مسیحی خواتین کا یہ بڑا جلسہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ مسیحی برادری محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے ۔ اس موقع پر نعمان مورس تنویر، مجید بھٹی، اختر بھٹی، مورس مغل، پرویز مسیح، امتیاز کھوکھر، باجی پروین نصیر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین