• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام قابل تحسین ہے،وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی باہمی کاوشوں کے ذریعے محرم الحرام کے دوران زبردست کام کیا ہے جو قابل تحسین ہے،اس سےمحرم الحرام کے دو ایوینٹس،محرم کی مجالس اور بوہرہ جماعت کی مجالس اور خطابات خیریت سے گزر گئیں،انہوں نے یہ بات ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے جمعہ کو ان سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ سید نا مفضل سیف الدین کی مجالس میں 30ممالک سے 35000سے زائد لوگ ان کا خطاب سننے کے لیے آئے ، اسی طرح شہر میں 1000مجالس اور ماتمی جلوس منعقد ہوئے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سب کچھ خیریت اور پُرامن طریقے سے گزر گیا،اس کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتاہے،وزیر اعلیٰ سندھ نے فروری 2018میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا،اس پر ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پی سی بی کے سکیورٹی انچارج نے ان سے ملاقات کی ہے اور ان سے پی سی بی کے سکیورٹی کے معیار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے،جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پی ایس ایل کے دوران بھی پی سی بی کے معیار اور ضروریات کے تحت سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز سے شہر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین