• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام زین العابدین ؑ نے ترویج دین کے فرائض انجام دیئے، لبنیٰ زیدی

کراچی( پ ر) علامہ حسن ظفر نقوی کی رہائش گاہ العارف ہاؤس نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ خواتین کی مجلس شہادت سے خطاب کے دوران لبنیٰ زیدی نے کہا کہ امام زین العابدین ؑ نے تبلیغ اور ترویج دین کے فرائض انجام دیئے اور اسلام کی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا،آپؑ اور آپؑ کے اہل خانہ کی لازوال قربانی کو زمانہ کبھی فراموش نہیں کرپائے گا ،آپؑ نے اسلام کو فتح مند کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو پیغام دیا کہ دشمن کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اس کے خلاف جہاد کرنا فرض ہے ۔
تازہ ترین