• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی اور سیک پیک کے خلاف تمام مذموم عزائم ناکام بنادینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جمعہ کووزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اوردہشت گردی کے خاتمے اورامن کی بحالی کیلئے متعلقہ سول اورعسکری اداروں کے باہمی تعاون پر اطمینان کااظہارکیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان اورکمانڈرسدرن کمانڈ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مضبوط عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امن کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز اورعام شہریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا،اوردہشت گردی کے ذریعے ملک وصوبے کی ترقی اورسی پیک منصوبے کے خلاف تمام مذموم عزائم کو ناکام بنایاجائے گا۔ملاقات کے دوران ملک کے دفاع اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدأ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پُرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کی علامت اورضمانت ہے ،بلوچستان اورپاکستان کے امن استحکام کیلئے سیاسی اورعسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی قوم کیلئے باعث اطمینان ہے ۔
تازہ ترین