• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدید مشینری کی تنصیب مکمل کرلی گئی

اسلام آباد (حنیف خالد)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملکی وغیر ملکی پروازوں کے لئے مکمل طور پر تیار کرلیا گیا ہے وفاقی حکومت کے حکم پر دس روز کے اندر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے لئے اسے کھول دیا جائے گا ہم کو صرف دوسرے ممالک کی ائیرلائنوں کو صرف یہ پیغام دینا ہے کہ آج سے دس روز کے بعد ان کے مسافر بردار جہاز بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بجائے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہونگے اور ٹیک آف کیا کریں گے۔ پی آئی اے اور نجی ائیرلائنوں کو اندرون ملک پروازوں کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بجائے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت جو کرے گی اس پر ایوی ایشن ڈویژن کیبنٹ سیکرٹریٹ کرنے کی مجاز ہے۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو دی گئی بریفنگ کے حوالے سے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو میٹرو بس سے ملانے کا حکم وزیراعظم پاکستان نے جودیا اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میٹرو بس کے کشمیر ہائی وے سٹیشن سے31دسمبر2018 سے پہلے منسلک کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ویسے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کھلنے سے ٹریفک ٹھلیاں انٹرچینج آف ایم۔ٹو کے راستے اسلام آباد پنڈی آجاسکے گی۔ ایک سوال پر وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے کہا کہ وفاقی حکومت قومی ایوی ایشن پالیسی میں اہم ترامیم کرنے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیرملکی ائیرلائنوں کے طیارے بین الاقوامی طور پر طے شدہ فیس ہمیں دے کر ہی گزر سکتے ہیں بڑے مسافر بردار جہاز کی زیادہ فیس ہے چھوٹے مسافر بردار جہاز کے گزرنے کی الگ فیس ہے ۔کتنا وقت پاکستانی فضائی حدود میں رہے اس وقت کے مطابق فیس کی وصولی کی جارہی ہے۔ عرفان الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کراچی لاہور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے آپریشن آڈٹ سورس کرنے کا جو حکم دے رکھا ہے اس کے مطابق 15،16اکتوبر2017 تک ٹینڈر/آفرز آنا تھیں مقررہ تاریخ تک ایک پیشکش آئی ہم نے اس پروسس کو سکریپ کردیا اب غیر ملکی آپریٹرز مطالبے پر 31 اکتوبر تک اپریٹرز سے ٹینڈر وصول ہوں گے ان کو 3 ماہ کے اندر ہمارے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کا آپریشنل کنٹرول سنبھالنا ہوگا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 مسافر بردار طیاروں کیلئے بورڈنگ برج نصب ہوچکے ہیں پسنجر لگیج کی جدید مشینوں کے ٹیسٹ ٹرائل مکمل ہو رہے ہیں کمپیوٹرائزڈ آمد و روانگی الیکٹرانک بورڈز کی آزمائش کرلی گئی ہے ایئرپورٹ کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے برساتی پانی کے ڈیم کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین