• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین، اساتذہ بلیو وہیل گیم سے بچوں کو بچا سکتے ہیں،اظہرعابدی

کراچی ( ٹی وی رپورٹ)کیریئر کونسلر اور ماہر تعلیم اظہر حسین عابدی نےکہاہے کہ والدین اور اساتذہ بلیو وہیل گیم سے بچوں کو بچا سکتے ہیں۔ کیریئر کونسلر اور ماہر تعلیم اظہر حسین عابدی نے کہا کہ انٹر نیٹ گیم بلیو وھیل اور اسنیپ شارٹ جس میں چھوٹے بچوں کو خطرناک ٹاسک دیے جاتے ہیں اور یہ ان بچوں پر زیادہ اثر انداز ہورہا ہے آج کل کے والدین مصروف ہیں تو یہ ساری چیزیں پھر ایک چیز کو جنم دیتی ہیں وہ fantasizesہیں وہ fantasizes آتی ہیں سب سے زیادہ ذمے داری اساتذہ کے اوپر آتی ہے اور اب اساتذہ کو بھی اس کے بارے میں آگاہی ضروری ہے ان آلات کے ساتھ ان کی بھی تربیت ضروری ہے کہ کیسے یہ معلومات آپ دیں گے بچوں کو کہ وہ اس کا درست استعمال کرسکیں اور ٹیکنالوجی نوجوانوں کو پڑھنے کے لیے بھی دستیاب ہوگی ،کیرئیر کی چوائس یہاں پر مسنگ ہے یا ہے ہی نہیں یہ ایک فلاسفی ہے اب کچھ اسکولوں نے یہ شروع کیاہے لیکن وہ بھی پروفیشنل کیرئیر کونسلنگ کے معیار پر پورا نہیں اترتے وہ ٹیچرز ہیں جنہیں ٹرینڈ کر کے بٹھادیا گیا ہے ایک والدہ میرے پاس آتی ہیں کونسلنگ کے لیے بچے کی عمر ہے پندرہ سال اور وہ کہتی ہیں کہ عابدی صاحب یہ بچہ میرا ہیرا بچہ ہے اس بچے نے جب سے ہوش سنبھالا ہے آج تک اس نے جھوٹ نہیں بولا جب یہ جھوٹ بولتا ہے پکڑا جاتا ہے , اسی طرح اور چیزیں جو بچے کی فطرت میں شامل نہیں ہیں جیسے وہ سفر سے نفرت کرتا ہے سوشل نہیں ہے آپ اسے کہہ دو کہ مارکیٹنگ پڑھادو اور یہ اٹھان بچے کی اگر آپ نے اسے انجینئر بنانا ہے ڈاکٹر بنانا ہے تو اس کے ساتھ رہنا پڑے گا کہ وہ کیسے گرومنگ کررہا ہے ۔

تازہ ترین