• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی فورسز نے کرد جنگجوئوں سے کرکوک کے آخری حصے کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا

بغداد (جنگ نیوز) عراق میں ایک سکیورٹی ذمہ دار نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے کرکوک صوبے میں کرُدوں کے زیر قبضہ آخری قصبوں پر بھی پھر سے کنٹرول حاصل کر لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس دوران جھڑپوں میں ایک اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ عراقی عسکری ذرائع کے مطابق عراقی فورسز کرد پیش مرگہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کردستان کے صدر مقام اربیل سے 35 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع شہر التون کوبری کی جانب داخل ہو گئیں۔جمعرات کی شام بھی کرکوک میں کرد مظاہرین اور مسلح عناصر کی عراقی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ ان کےنتیجے میں انسداد دہشت گردی فورس کے ایک اہل کار سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ادھر عراق میں ایک مقامی ذمہ دار محمد ملا حسن نے جمعرات کے روز بتایا کہ خانقین شہر پر عراقی فورسز کے کنٹرول کے خلاف احتجاج کے دوران کُرد مظاہرین میں شامل ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔کرد فورسز منگل کے روز ایران کے ساتھ سرحد پر واقع شہر سے نکل گئی تھیں تا کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے بھیجی گئی عراقی فورسز کے ساتھ تصادم سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین