• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی(جنگ نیوز)نئی دہلی میں سپریم کور ٹ نے دیوالی کے موقع پرآتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکی ہے جسکے نتیجے میں آتش بازی کے سامان کو پولیس اسٹیشن کے قریب زمین میں دفن کیا جا رہاہے۔ اس دیوالی پر بھارت کے دارالحکو مت کے تھانوں کےلیےآتش گیر مادے کو زمین میں دفنانا ایک محفوظ طریقہ ہےتھانوں نے تقریباً دو ٹن آتش گیر مادہ قبضہ میں لیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے نئی دہلی میں اس دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پا بندی عائد کی گئی جس کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پرقابو پانا ہے۔
تازہ ترین