• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا امریکی وزیرخارجہ کے بیان کا خیرمقدم

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی جانب سے اگلی ایک صدی تک تعلقات کے لیے بیجنگ کے بجائے نئی دہلی کو ترجیح دینے کے بیان کا خیر مقدم کردیا ہے۔ٹلرسن نے اپنے دورے سے ایک ہفتے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے پیش نظر بھارت سے اپنے تعلقات کو مزید گہرا کریں گے اور امریکا جہموری سربراہی میں ایک ʼآزاد اور واضح خطے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹلرسن کے بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ʼہم تعلقات کے حوالے سے ان کی مثبت تعبیر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کو مستقبل کی سمت کے لیے مثبت سمجھتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے چین کو روکنے کے لیے بھارت سے تعلقات کو گہرے کرنے کا عزم ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چین کے صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے خطاب میں دنیا کے معاملات میں اپنے کردار کو مزید وسیع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
تازہ ترین