• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود سائٹ ہارو ن آباد میں واقع ٹاور کی پہلی منزل پر قائم جی ایمبرائڈری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گی ، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور مزید گاڑیاں طلب کرلیں ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ٹاور 8 منزلہ ہے اور اس میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر قائم ہیں ،پولیس کے مطابق ٹاور کے عقبی حصے سے فائر بریگیڈ حکام نے دیوار توڑ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

پولیس نے بتایا کہ جس وقت آگ لگی اس وقت گودام میں 12 ملازمین موجود تھے تاہم تمام افراد کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اسکے نیتجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

تازہ ترین