• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ کے شہروں کیلئے نوید لائے ہیں،فاروق ستار

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے ہماری ملاقات ہوئی ہے اور ہم وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے عوام کیلئے واضح نوید لائے ہیں۔

وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اکتوبر کے آخر تک کراچی پیکج پر کام شروع کردیا جائیگا۔ وہ جمعہ کو سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیرز کنورنوید جمیل، میئر کراچی وسیم اختر، اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر کے ہمراہ بہادرت آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ کراچی کیلئے فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ کراچی پیکج پر رواں ماہ کے آخر میں کام شروع ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے کیلئے یہ خوش خبری ہے کہ اکتوبر کے آخر تک کراچی کی تعمیر نو کے پیکج میں شامل منصوبوں کے فنڈز کا اجراء ہورہا ہے اور ان منصوبوں پر کام بھی شروع ہوجائے گا۔

اگلے ماہ نومبر میں حیدرآباد پیکج کے فنڈز کے اجراء کا بھی آغاز اور ان کے منصوبوں پر بھی عمل شروع ہورہا ہے۔

تازہ ترین