• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت کھوکھلے نعروں سےنہیںہوتی، مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، شہبازشریف

لاہور( نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، شفافیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، منصوبوں کو جس رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چوہدری نثار علی خان، نئے کور کمانڈر لاہور، اراکین پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس اور رائے منصب علی سے ملاقات میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں کررہے اور جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں۔ شہباز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاست اور پارٹی امور سمیت پاناما کیس کی عدالتی کارروائی اور پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی بھی شہباز شریف سےملاقات ہوئی ۔ وزیراعلیٰ نے کور کمانڈر لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹس پر عملدرآمد اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری ، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس دوردراز علاقوںمیں تشخیص اور علاج کی جدید سہولتیں دے رہے ہیں اور مزید 14موبائل ہیلتھ یونٹس جلد پہنچ جائینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے وفدنے بھی ملاقات کی۔
تازہ ترین