• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سے پاکستان اور افغانستان بہت متاثر ہوئے، آرمی چیف

اراولپنڈی(خبرایجنسی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی سے پاکستان اور افغانستان بہت متاثر ہوئے تاہم دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان دونوں بہت متاثر ہوئے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ایسے دہشت گرد حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین