• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراسانی کی ہلاکت، اسد آفریدی جماعت الاحرار کا ممکنہ نیا سربراہ، شوریٰ نے نامزد کردیا

پشاور(رائٹرز) امریکی ڈرون حملے میں جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کے بعد کالعدم تنظیم کا نیا سربراہ ممکنہ طور پر سینئر دہشت گرد کمانڈر اسد آفریدی ہوسکتا ہے جو اس تنظیم میں بہت مقبول ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جماعت الاحرار کو 2 سینئر کمانڈرز کا کہنا ہےکہ تنظیمی شوریٰ کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے ایک اجلاس میں اسد آفریدی کا نیا سربراہ نامزد کیا گیاہے، اسد آفریدی عمر خراسانی کا قریبی ساتھی ہے جسے خراسانی نے اپنا نائب مقرر کر رکھا تھا، شوریٰ کے ایک رکن نے اسد آفریدی کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔ تنظیمی رکن کا کہنا ہےکہ اسد آفریدی کا تعلق خیبر پختونخواکے علاقے زکھا خیل سے ہے جبکہ خراسانی اور تنظیم کے متعدد جنگجوئوں کا تعلق مہمند سے ہے ، بنیادی طور پر تنظیم کا قیام مہمند سے ہوا تھا لہٰذا لوگ ایسے شخص کو خوش آمدید کہیں گے جوجو مہند سے ہی تعلق رکھتا ہو۔
تازہ ترین