• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی ایم کیو ایم سے نہیں نکال سکتا ، سلمان مجاہد بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں تاحال ایم کیو ایم کی جانب سے تنظیم سے خارج کئے جانے کے بارے میں کوئی تحریری اطلاع نہیں ملی ہے، میں صرف میڈیا پر ہی اپنے بارے میں خبریں سنی ہیں کہ مجھے تنظیم سے خارج کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی بھی ایم کیو ایم سے نہیں نکال سکتا ہے ، میں ایم کیوایم کا حصہ ہوں اور رہوں گا، یہ عوام کی جماعت ہے کسی جاگیر دار کی نہیں ،انہوں نے کہا ابھی کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تازہ ترین