• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل،24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے

لاہور (نیوزرپورٹر) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول تبدیل ہو گیا ہے ۔ وہ اب 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔پی آئی اے کی بکنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے 23 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے جب کہ ان کے ہمراہ سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین