• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے سیاستدان اور طالبان نمائندوں کے درمیان آئندہ ماہ دبئی میں مذاکرات ہونگے

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے سیاستدانوں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں 2 روزہ مذاکرات ہوں گے، ایک افغان عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقامی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مذاکرات کینیڈین تنظیم پگواش کے زیراہتمام یکم اور دو نومبر کو دبئی میں ہوں گے، ان مذاکرات میں ممکنہ طور پر شرکت کرنے والے ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ اس میں چند سیاستدان اور طالبان کے سابق عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے، انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مذاکرات میں قطر میں طالبان کے دفتر کے نمائندے شریک ہوں گے، زریعہ نے بتایا کہ اس ملاقات میں کابل سے کئی سیاستدان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ان مذاکرات میں افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لئے امریکی پالیسی، تعطل کے شکار افغان امن مذاکرات اور اس ضمن میں علاقائی ممالک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ماضی میں اس طرح کے مذاکرات دبئی، قطر، جرمنی، فرانس، اسلام آباد اور دیگر ممالک میں ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین