• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر معاملے کے پیچھے ادارے نظرآرہے ہیں، ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری، منی ٹریل نہیں دے پارہا،فضل الرحمٰن

چنیوٹ(خبر ایجنسیاں )جمعیت علماءاسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ ہر معاملے کے پیچھے ادارے نظر آرہے ہیں، ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری، منی ٹریل نہیں دے پارہا، عدلیہ اور فوج پر تنقید سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں، ختم نبوت کے معاملے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اسمبلی میں آنیوالے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائینگے، اسلام سے ناآشنا وزیر قانون ایسے پنگے نہ لیں جو بعد میں مشکلات کا سبب بنیں۔ چنیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا صاحب کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسلتی ہے ، انہوں نے ختم نبوت پر جو کہا اس پر بعد میں وضاحت دینا پڑی، اسلام سے ناآشنا وزیر قانون ایسے پنگے نہ لیں جو بعد میں مشکلات کا سبب بنیں، سوشل میڈیا پر وزیر قانون پر ہونیوالی ہرزہ سرائی ان کی چرب زبانی کی وجہ سے ہے، اسمبلی میں آنیوالے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائیں گے، تقسیم کیے جانیوالے اور پاس کرانے کے وقت سامنے آنیوالے بلوں میں فرق تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے خاندان کے خلاف عوام نہیں بلکہ ادارے ہیں، شریف فیملی کے خلاف احتساب کا عمل اداروں نے شروع کررکھا ہے، احتساب کا عمل وسیع اورغیر جانبدارنہ طریقے سے ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری مفرور ہے اس پر کیا بات کروں؟ کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرنیوالے ڈرامہ خان کے سیاسی بغل بچے کون ہیں یہ سب جانتے ہیں، ایمپائر کی انگلی اُٹھانے کی باتیں کرنیوالوں سے منی ٹریل نہیں دی جارہی ،ڈرامہ خان کو اب عدالتوں کا سامنے کرنے سے خوف محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ختم نبوت کے معاملے پر تمام دینی ، سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
تازہ ترین