• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پرایک اور ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد پر ایک اور ڈرون حملے میں 12افراد ہلاک ہوگئے ، افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 12 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔مقامی اخبار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ڈرون نے پاک افغان سرحد کے قریب پکتیا کے علاقے خوش کرم سر میں ایک مقام پر 6 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 12 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ 21 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد افغانستان اور اس سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اچانک تیزی آگئی ہے۔رواں ہفتے کے آغاز میں پاک افغان سرحد پر ہونے والے ڈرون حملے میںکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدہ ہونے والے گروپ جماعت الحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی اپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز میں پاک افغان سرحد پر ہونے والے ڈرون حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کے بارے میں سیکورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گرد تھے۔
تازہ ترین