• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی نمائندہ ذمہ داریاں سنبھالنے پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی نئی تعینات ہونے والی نمائندہ مس ایوونڈرینی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پاکستان پہنچ گئیں وہ پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل تھائی لینڈ ادارہ کی نمائندگی کرتی تھیں وہ ادارے ساتھ 27 سال سے وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذمہ داریاں ملنے پر بڑی خوش ہوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون اور تمام سٹیک ہولڈر کے تعاون سے کام کرنے میں مدد ملے گی اس وقت پاکستان میں پاکستان 2002 سے 14 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔
تازہ ترین