• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت،مہنگائی اور کرپشن ن لیگی حکومت کا تحفہ ہے،سراج الحق

لاہور،بورے والا(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن ن لیگی حکومت کا تحفہ ہے، فرد جرم کے بعد موجودہ و سابقہ لٹیرے چھپنے کی جگہ تلاش کررہے ہیں، لوگوں کو اسلامی نظام سے ڈرایا جاتا ہے کہ اس میں ہاتھ کاٹ دیئے جاتے ہیں،کسان کی محنت ظالم جاگیردار اور مزدور کی کمائی ظالم سرمایہ دار کھا رہاہے ، سرمایہ دار حکمرانوں کے کتے اور گھوڑے مکھن اور مربوں پر پل رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارماچھیوال وہاڑی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ میں ایسے نظام کو نہی مانتا جس میں ایک خاتون حکمرانوں کے گھر کے آگے سڑک پر بچے کو جنم دیا۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک نے بڑے بڑے چوروں اور لٹیروں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور نوازشریف کی نااہلی اور3 ریفرنسز میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد موجودہ و سابقہ لٹیرے چھپنے کی جگہ تلاش کررہے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کے عوام غربت اور کسمپرسی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔سراج الحق نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کی راہ میں رکاوٹ اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی ، جاگیردار اور وڈیرے ہیں جنہوں نے سیاست اور جمہوریت کے نام پر عوام کا استحصال کیا ۔ نوازشریف نے نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی اور آئین و قانون کی حکمرانی سے روگردانی کی ۔ اب تو صدر پاکستان بھی بول اٹھے ہیں کہ نواز حکومت نے چار سالہ دور میں 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کے جو قرضے لیے ، وہ کہیں نظر نہیں آ رہے ۔ یہ قرضے کرپشن کی نذر ہو ئے ۔ حکومت نے عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دیے۔
تازہ ترین