• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی اور کابل میں را اور سی آئی اے اہلکاروں کے اجلاس،افغانستان کی صورتحال پر غور

کراچی (رپورٹ :جاوید رشید) دہلی اور کابل میں الگ الگ وقتوں میں را اور سی آئی اے کے سینئر اہل کاروں کے اجلاس افغانستان کی صورت حال پر گھنٹوں بات چیت کی اطلاع ہے۔ جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں را اور سی آئی اے کے سینئر اہل کاروں جو افغانستان کے امور کے ماہر ہیں کا طویل دورانئے کا اجلاس ہوا ہے جس میں بھارت کی فوجی سلامتی کے محکمہ کے سینئر اہل کار بھی شریک تھے۔ جنگ کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے روز کابل میں بھی انہی ارکان کا ایک اور اجلاس ہوا ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کابل کے اجلاس میں امریکہ کے اتحادی افواج کے کئی سینئر اہل کار بھی شریک تھے کہا جارہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جنگ کو بھی معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے اہل کار طالبان کی تازہ سرگرمیوں سے خائف ہیں کہاجارہا ہے کہ طالبان نے نیٹو فورسز کو اپنے ٹارگٹ پر لیا ہوا ہے ادھر امریکی حکام نے طالبان پر ڈرون بم گرانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین