• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلالپورجٹاں کا ایک اور نو جوان داعش میں شمولیت کیلئے افغانستان چلا گیا

جلالپورجٹاں (نمائندہ جنگ)چند ماہ قبل داعش میں شامل ہونے کےلئے افغانستان جانے والے خاندان کا پاکستان رہ جا نے والا ایک نو جوان بھی مبینہ طور پر افغانستان چلا گیا ۔جلالپورجٹاں کےمحلہ قادر کالونی کے32سالہ عبدالغفارکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی داعش میں شمولیت اختیار کرنے گیا ہے۔ اس خاندان کے سات خواتین ومرد پہلے ہی جا چکے ہیں ۔دو سال قبل اسی خاندان کے دونوجوان بھائی عبدالمصور اور عبدالسلام شام چلے گئے تھے ،جہاں عبدالسلام کے جنگ میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔اسکے بعد عبدالمصور افغانستان چلا آیا جہاں اس نے شادی کر رکھی ہے۔ عبدالمصور کے رابطے سےخاندان کے باقی افرادافغانستان چلے گئے۔
تازہ ترین