• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف چیئرمین کرسچین نیشنل پارٹی کےدعویٰ پرفیصلہ محفوظ 25اکتوبر کو سنایا جائے گا

لاہور (نمائندہ جنگ) سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایک دعویٰ میں فیصلہ محفوظ کر لیا جو 25اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پاکستان کرسچین نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس کی طرف سے کیا گیا ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ انہوں نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے مسیحیوں کو نشانہ بنایا تھا جس سے مسیحیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس ملک کے مسیحی کیپٹن (ر) صفدر سے زیادہ محب وطن ہیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین