• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد، پنجاب بھر سے گدھے لائے گئے

فیصل آباد(اے پی پی ) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا جس میں پنجاب بھر سے گدھے لائے گئے۔ سیکرٹری لائیواسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب نسیم صادق کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر (ایل پی آر ون) کی سربراہی میں ڈونکی شو و مقابلہ خوبصورتی کاانعقاد منڈی مویشیاں تاندلیانوالہ میں کیا گیا،میلے کا مقصد پنجاب بھر سے آنے والے گدھوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے میلہ میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلے کا مقصدمالکان میں گدھوں کی بہتر دیکھ بھال و افزائش کی آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ مقابلہ جات میں جوان نرگدھا مقابلہ خوبصورتی پر پہلا انعام پچاس ہزار روپے بمعہ ٹرافی و سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ اسی طرح مادہ جوان گدھی مقابلہ خوبصورتی جیتنے والے تین مالکان کو نقد انعام ٹرافی و سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ریڑھی دوڑ جیتنے والوں اورخوبصورت بچہ گدھا مالکان کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
تازہ ترین