• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالفساد،ایک دہشتگردہلاک ،33گرفتار،اسلحہ اوربارودی مواد برآمد

اسلام آباد( وقائع نگار،ایجنسیاں ) سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک دہشتگر د کو ہلاک اور33کوگرفتارکرلیا،آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاعات پربلوچستان کے مستونگ اورروجھان جمالی میں غلام پرنگ اور کلی کنگر کے علاقوں میں آپریشن کیے۔جس میں ایک دہشگردہلاک اور7کوگرفتارکرلیاگیا،دوسری جانب پنجاب میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیے جن میں 19 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔48 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، اٹک، اسلام آباد اور لاہور میں آپریشن کیے گئے جن میں غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔جبکہ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں حسنین ،معاویہ، ابوبکر، طاہر، جنید، شعیب، حکیم اور اجمل شامل ہیں ، جن کے قبضے سے پانچ کلو بارودی مواد سمیت سیفٹی فیوز،پرائما کارڈ،ڈیٹونیٹر،چھرے اور اسلحہ برآمد ہوا ،سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تازہ ترین