• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے اداروں کو مضبوط کریں گے،شاہ محمود قریشی

عمرکوٹ (گل حسن آریسر نامہ نگار جنگ )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے اداروں کو مضبوط کریں گی مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہےعوام کو اپنے حق کےلیے سر اٹھا کر جینا ہوگا وہ رات گے ماروی گراؤنڈ میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے شاہ محمود قریشی نے کہا تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے تحریک انصاف عوام کے لیے امید کی کرن ہے آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہے ۔
تازہ ترین