• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری ڈیل کی خلاف ورزی نہیں کررہا، آئی اے ای اے، ٹرمپ کا بھی اعتراف

برسلز (نیوز ڈیسک) آئی اے ای اے نے ایران پر ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کا امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی یو کیا امانو نے بتایا کہ ایرانی محتاط ہیں اور ہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یو کیا امانوکے نے کہا کہ ایران مشترکہ جامع پلان آف ایکشن پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔ ایران میں تمام مقامات تک رسائی حاصل ہے۔ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود آئی اے ای اے فرانس کا نیوکلیئر ڈیل پر ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے سبب ہم ایران ڈیل کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ ادھر یورپی یونین کے رہنمائوں نے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پانے والی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جامع ایٹمی معاہدے کے فنی معاملات کی پوری طرح پابندی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے میں درج دوسرے معاملات پر عملدرآمد سے پہلو تہی کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ تہران جامع ایٹمی معاہدے میں درج دوسرے معاملات پر عملدرآمد سے پہلو تہی کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان تجارتی معاہدوں کو تحفظ حاصل ہے۔
تازہ ترین