لندن (نیوز ڈیسک) ایک فائرفائٹر نے کہا ہے کہ ایم پیز کو پارلیمنٹ سے پکڑ کر باہر لانا چاہئے تاکہ وہ گرینفل ٹاور آتشزدگی کو ایک یاد دہانی کے طور پر دیکھ سکیں کہ ان کے فیصلے کس طرح تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ لوسی مسعود جنہوں نے14جون کے سانحے کے بعد بحالی آپریشن پر کام کیا تھا۔ انہوں نے آتشزدگی کی ذمہ داری حکومت کے بچت اقدامات پر عائد کی اور اسے سوشل ہائوسنگ کرایہ داری کے لئے توہین قرار دیا ہے۔ راکسزم نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیلسیا سے تعلق رکھنے والی فائرفائٹر نے کہا کہ ان کے ساتھی اس رات کے تجربات کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ مقررین کا ایک پینل شیڈو وزیر داخلہ ڈائن ایبٹ اور گرینفل ٹاور واقعے میں بچ جانے والے بلال الغنونی شامل تھے۔ انہوں نے اس نکتہ پر فائر فائٹر کے ہمراہ بحث کی کہ کس طرح اس ہیبت ناک منظر سے ادارہ کی سطح پر نسل پرستی اور سماجی صفائی کی عکاس ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ24ویں منزل بلاک میں آتشزدگی کے نتیجے میں80 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سینٹرل لندن میں فرینڈ ہائوس پر ایک بھرے ہوئے کمرے میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مسعود نے کہا کہ جو کچھ ہم جانتے ہیں اور جو کچھ ہمیں یقین ہے وہ یہ کہ بچت اقدامات اس آتشزدگی کا سبب ہیں۔