• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرا10سال تک کی عمر کے بچوں کو پرائمری سکول کیرئیر پرایڈوائس کے خواہش مند

لندن (نیوز ڈیسک) وزراء نے اس یقین کا ظہار کیا ہے کہ10سال تک کی عمر کے بچوں کو ان کے پرائمری سکول میں کیریئر پر ایڈوائس دی جانی چاہیے۔ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو بچے اپنی کم عمری میں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ ایسا کرلیتے ہیں۔ تجویز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول کے مرحلے میں داخل ہونے سے قبل لڑکیوں کو ہدف بناکر انہیں اگلے برسوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس جیسے مرکزی مضامین سے دور ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ ایک سینئر سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایسے بچے جنہیں10برس کی عمر میں پہلے ہی یہ علم ہوتا ہے کہ انہیں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنی ہے۔ ان میں اپنا مقصد حاصل کرنے کے امکانات6گنا زائد ہوتے ہیں۔ وزراء کی خواہش ہے کہ پی ای ٹیچرز کی جانب سے ’’بعداز وقوع‘‘ کے طور پر ’’کیریئر ایڈوائس‘‘ دینے کا خاتمہ کردیا جائے۔ ملک بھر میں شاگردوں کو معروف پروفیشلز کے ذریعے آمنے سامنے بیٹھ کر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ ایک اندرونی ذریعہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈائیورس ورکس سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں حقیقی طور پر سودمند ہوتی ہیں۔‘‘ وزراء کی یہ خواہش بھی ہے کہ نوجوانوں کو مختلف کیریئر کے بارے میں مزید معلومات سے آگاہ ہونے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادے کا اہل بنایا جائے۔ تجاویز کے تحت شاگردوں کی نرسز سے لے کر مکینیکل انجینئرز اور آرٹسٹ کی حیثیت سے ملازمت کے بارے میں معلومات کے لیے پروفیشنلز سے سکائپ کے ذریعے بات چیت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ بڑے ایمپلائرز سے بھی کہا جائے گا کہ وہ شاگردوں کو کام کا تجربہ حاصل کرنے کے مواقعے فراہم کریں۔ متوقع طور پر ان تبدیلیوں کا اعلان ایک نئی کیریئر گائیڈنس سٹریٹجی میں کیا جائے گا جس کی اشاعت اس سال کے آخر میں ہوگی۔ ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ اگر بچوں کو مختلف جابس کرنے والے چار افراد سے رابطوں کا موقع فراہم کیا جائے تو وہ حقیقتاً اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلے کی صلاحیت میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں‘‘۔
تازہ ترین