• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان محمود کا برمنگھم میں جے کے ایل سی کا دورہ

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے برمنگھم میں جے کے ایل سی کا دورہ کیا اور27اکتوبر کو بھارتی قبضے کے 70سال مکمل ہونے پربرلن میں ہونے والی کشمیر ملین مارچ کے بارے میں مختلف کشمیری جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ سب سے پہلی مارچ لندن میں 2014میں ہوئی تھی جس کے بعد نیویارک برسلز اور اس سال برلن میں ہوگی برلن کو اس لئے منتخب کیا گیا ہے ک وہاں تاریخی دیوار گرائی گئی ہے۔حتمی حقیقی کشمیر ملین مارچ 2018کے انعقاد کے بارے میں ابھی اعلان کیا جانا باقی ہے جے کے ایل سی کے چیف کوآرڈینیٹر نجیب افسر نے دورہ کرنے والے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ وہ کشمیریوں کو متحد کرنے کے لئے جے کے ایل سی کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔ جے کے ایل ایف کے ناظم بھٹی اور انعام الحق نومی نے بھی یقین دلایا کہ پوری ریاست کے عوام بیرسٹر سلطان کے جرات مندانہ اقدامات کو سراہیں گے اور انہیں آگے بڑھنا چاہئے۔ برمنگھم اور برطانیہ کے کشمیری بھاری تعداد میں تاریخی ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے برلن جائیں گے۔
تازہ ترین