• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام کشمیری جماعتیں27اکتوبر کو لندن میں مظاہرہ کریں گی

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی)آج سے70برس قبل بھارت نے طاقت کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر قبضہ کیا تھا،جسے کشمیری عوام نے مسترد کردیا۔ دنیا بھر میں کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے آئے ہیں۔ امسال بھی کشمیری آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام لندن بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے یوم سیاہ منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف رہنمائوں نے کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں باہم مشاورت طے پایا کہ تمام جماعتیں لندن27اکتوبر کو مظاہرہ کریں گی اور27اکتوبر کے مظاہرے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور ساتھ27اکتوبر کو برلن، جرمنی میں ہونے والے مظاہرے کو بھی کامیاب کیا جائے گا۔ برلن مظاہرہ آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور کشمیر کا درد رکھنے والے تمام محب الوطن دوستوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ برلن ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کریں اور جو برطانوی باشندے برلن نہیں جاسکتے وہ لندن دن1بجے انڈین ہائی کمیشن کے باہر یوم سیاہ میں شرکت کرکے انڈین مظالم کو رکوانے کے لیے اپنا پیغام عالمی دنیا کو پہنچائیں اور عالمی دنیا کی توجہ کشمیری مظالم کی طرف مبذول کروائیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے راجہ امجد خان، تحریک ا نصاف کے چوہدری خادم حسین، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار اخلاق ایڈووکیٹ تحریک کشمیر کے خواجہ محمد سلیمان، مسلم کانفرنس کے چوہدری جاوید ایڈووکیٹ اور اظہر گیلانی جموں و کشمیر اقبالستان موومنٹ کے محمد مشتاق مغل پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی محمد بشیر آرائیں، چوہدری منظور حسین گافا جمعیت علما جموں و کشمیر کے مولانا محمد الطاف، صوفی ہدایت اللہ لبریشن لیگ کے چوہدری ظفر ایڈووکیٹ بیرسٹر کرامت حسین نے شرکت کی۔
تازہ ترین