• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون، مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہ یار شاہ جہاں خان نےاپنے دفتر میں پولیس کی دو ماہ کی کارگردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار پولیس نے پورے ضلع میں جرائم پیشہ ، کرمنلز، گٹکا مافیا اور مطلوبہ مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کیا اور مجموعی 208ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ وہ اپنے دفتر میں تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کے بعد جنگ سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہ یار شاہ جہان خان نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لئے جدید خطوط پر بنائی گئی حکمتِ عملی پر بھر پور عملدرآمد کیا گیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے، بلکہ کرائم کی وارداتوں پر موثر قابو پایا گیا ہے۔جبکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال اپنی مثال آپ ہے جو کمیونٹی پولسنگ کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس ایس پی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گذشتہ 2ماہ میں 135مفرور اور 17اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے۔ جبکہ ڈکیت گینگ ، اسٹریٹ کرمنلز اور نقب زنی و چوری کے مقدمات میں مجموعی 50ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران پولیس مقابلے بھی ہوئے ، جبکہ گٹکا مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ اور 41کیس رجسٹرڈ کیے۔ جبکہ 12ہزار 425گٹکے کے پیکٹ اور 4ہزار 852پیکٹ مین پوری برآمد کی گئی۔ منشیات کے خلاف بڑی کارروائیوں میں 200کلو گرام بھنگ، 635بوتلیں شراب، 365گرام چرس برآمد کر کے منشایت فروشوں و سپلائرز کے خلاف 18مقدمات درج کیے ۔ ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہیار شاہ جہاں خان نے بتایا کہ کرمنلز سے جدید اسلحہ اور جواریوں سے آلاتِ قمار بازی و داؤ پر لگی رقم برآمد کی۔ دیگر کیس میں 4گاڑیاں بھی بر آمد کی گئیں۔
تازہ ترین