• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، ضلع بھر میں منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون، 25 ملزمان گرفتار

خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپو رضلع بھر میں منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا 25منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے منشیات کے اڈوں کا صفایا کر دیا جائے گا ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر تفصیلات کے مطابق خیرپو رضلع میں منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ یہ بات ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ان میں گوٹھ محمد عارب ،زوار آباد،تالپور وڈا،گوٹھ لوڈرا،گوٹھ کلری اور دیگر علاقے شامل ہیں کریک ڈاؤن کے دوران چرس ،افیون،شراب کی بوتلیں،بھنگ او ردیگر نشہ آور اشیاء کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ گرفتا رافراد کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر سے منشیات کے اڈوں کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا اور منشیات کے اڈوں پر چھاپے مارے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں نے کئی نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کی ہیں منشیات فروشوں کو قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین