• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،معذور اتحاد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) معذور اتحاد کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل غلام رسول پٹھان، اشرف علی ودیگر نے الزام عائد کیا کہ معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے آنیوالے فنڈز ہمیں فراہم نہیں کئے جارہے جبکہ سرکاری اداروں میں معذور کوٹے کے تحت ملازمتیں بھی نہیں دی جارہی ہیں جس کے باعث ہم شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں معذور کوٹے کے تحت ملازمتیں بھی دلوائی جائیں۔
تازہ ترین