• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرت مانگنے پرظلم کرنے والے زمیندار کیخلاف کارروائی کی جائے،کسانوںکامطالبہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈو جام کے رہائشیوں نے اجرت مانگنے پر ظلموزیادتی کرنے والے زمیندار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا ئے، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محبوب کھٹیان اور دیگر نے کہا کہ وہ زمیندار مہدی شاہ کے یہاں کھیتی باڑی کرتے تھے، محنت کی کمائی مانگنے پر مذکورہ زمیندار نے ہم پر تشدد کیا اور اب ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زمیندار کے بیٹے گلاب شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان شیر محمد کھٹیان کو اوطاق میں بند کرکے کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا جو اس وقت نوابشاہ اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور زمیندار کے خلاف قانونی ایکشن لیکر انصاف فراہم کیا جائے، قبل ازیں زمیندار کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔
تازہ ترین