• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم خوش نصیب ہیں کہ پاکستان ہمارا وطن ہے،ڈاکٹر درشن لعل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ڈاکٹر درشن لعل نے کہا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ پاکستان ہمارا وطن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ صوفی فورم کی جانب سے حیدرآباد کلب میں منعقدہ دیوالی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد یوسف لغاری جبکہ اعزازی مہمان وی سی سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح محمد برفت اور نامزد وی سی لمس ڈاکٹر بیکھا رام تھے۔ تقریب میں فورم کے کنوینر ڈاکٹر بدر چنا، قمر زمان راجپر، سچل اعوان، ڈاکٹر دو دومہری، افضل گجر، جی این مغل، ڈاکٹر گلزار جمالی، مہیش کمار و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر درشن لعل نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب سے وابستہ عوام ایک دوسرے سے محبت اور اپنے وطن سے پیار کرتے ہیں خصوصاً اقلیتوں کے لئے ایسے پروگرامز کا انعقاد ان کے لئے باعث فکر ہے۔ ڈاکٹر فتح محمد برفت، ڈاکٹر بیکھا رام، ڈاکٹر بدر چنا و دیگر نے کہا کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔
تازہ ترین