• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی لاپروائی، شہری فراہمی آب کے بحران میں مبتلا،وسیم حسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ صوبائی وزیر بلدیات اور HDAکے ذیلی ادارے واسا کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کو فراہمی آب کے بحران میں مبتلا کردیا ہے، واسا کی ہٹ دھرمی کے باعث عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں، اس کے باوجود صوبائی وزیرجام خان شورو اورافسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، انہوں نے کہا کہ بے حس صوبائی حکومت شہریوں کو مشتعل کرنا اور شہر میں انارکی پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآبادٹیکس دینے والے شہر وں میں سے ایک اہم شہر اور سندھ میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے اور اس شہر سےغفلت برتنے والے حکمراں اور راشی افسران یقینا سندھ بالخصوص شہری علاقوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر شہر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہی رحم کریں اور عوام کو نکاسی و فراہمی آب کے مسائل سے نجات دلوائیں، یہی سندھ کی اصل خدمت ہوگی۔
تازہ ترین