• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشیوں کی خوراک کے گودام پر چھاپہ،مضر صحت اشیاء برآمد،سربمہرکردیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پولیس اور بلدیہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے نورانی بستی میں گودام پر چھاپہ مارکر مویشیوں کی خوراک میں ملاوٹ کے لئے لائی جانے والی جانوروں کی آلائشیں اور مضر صحت اشیاءکی 8 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرکے کارخانے کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے عملے اور ایس ایچ او پنیاری نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لیاقت روڈ نورانی بستی میں المصطفیٰ پارک کے قریب گودام پر چھاپہ مارکرشہر بھر میں بارڑوں اورگھریلو مویشیوں کوفروخت کی جانے والی خوراک(دانہ) میں ملاوٹ کے لئے لائی جانے والی جانوروں کی آلائشیں اور خراب میٹریل کی 8 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرکے گودام کو سربمہر کردیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور پولیس کو بتایا کہ مذکورہ گودام کے قیام کے بعد سے علاقے میں مختلف اقسام کے کیڑوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گودام کو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھی مکمل سرپرستی حاصل ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے تقریباً 2 گھنٹے بعد فوڈ ڈپارٹمنٹ کے عملے کو طلب کیا۔
تازہ ترین