• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور ملازمین پر فخر ہے، معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا،میئر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میئر سید طیب حسین نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ بلدیہ کے معذور ملازمین نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور اپنی معذوری کے باوجود نارمل ملازمین سے زیادہ محنت کر کے خود کو ادارے کا کار آمد ملازم ثابت کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ جناح ہال میں منعقدہ معذور کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت مستقل کئے جانے کے لیٹر کی تقسیم کی تقریب میں کیا۔ میئرنے کہا کہ ہمیں معذور ملازمین کو حقیقی معنوں میں خصوصی سہولتیں فراہم کرنا چاہئیں،یہ ان کا حق ہے، اس موقع پر معذور ملازمین نے میئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف پیش کئے۔
تازہ ترین