• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون وہیلنگ، آلٹر شدہ موٹرسائیکلوںاور گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد نے شہریوں کی جانب سے شاہراہوں پر نوجوانوں کی ون وھیلنگ اورآلٹر شدہ موٹرسائیکلوں کے استعمال کی شکایات کانوٹس لیکر تمام ایس ایچ اوز کوکارروائی کے احکامات دیدیئے، شہر بھرمیں بڑے پیمانے پر گداگروں کے خلاف شکایات پربھی کاروائی کاحکم، پولیس نے ونوھیلنگریسنگ آلٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں، ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات کے بعد سڑکوں سےگداگرغائب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمدشاہ نے شہریوں کی جانب سے جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شب شہر کی اہم شاہراہوں پر ریسنگ کے لئے خصوصی طورپر آلٹر کی گئی موٹرسائیکلوں کی ریسنگ، نوجوانوں کی ونوھیلنگ، حادثات میں اضافے، شہریوں کوتنگ کرنے کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے گذشتہ شب ونوھیلنگریسنگ اورآلٹر گاڑیوں کے خلاف تمام ایس ایچ اوز کوکاروائیوں کا حکم جاری کیا تھاجس پر کینٹ، صدر، جی سی ٹی گراؤنڈ روڈ، نذیرحسین فلائی اوور، آٹو بھان روڈ، گھوڑا گراؤنڈروڈ، جامشورو روڈ اور دیگرشاہراہوں پرپولیس نے دوران چیکنگ ونوھیلنگریسنگ کرنے والے اور آلٹر گاڑیاں استعمال کرنے والے متعدد نوجوانوں کوروک کر ان کی ایک درجن گاڑیاں تحویل میں لے لیں، پولیس کے مطابق کینٹ اورسٹی پولیس کی حدود سے کوئی گاڑی تحویل میں نہیں لی گئی جبکہ ایس ایچ او مکی شاہ عمران آفریدی نے کہاہے کہ پولیس نے کینٹ قبرستان روڈ سے ایک آلٹر موٹرسائیکل تحویل میں لی ہے۔ علاوہ ازیں ایس پی حیدرآباد نے شہر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اورشہریوں کو تنگ کرنے کی شکایات کابھی نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں رات گئے بازاروں، سڑکوں پر عورتوں اوربچوں کے ساتھ بھیک مانگنے والوں کے خلاف کاروائی کاحکم جاری کیا، جس کے بعد ہفتہ کی شب شہر کے بیشتر علاقوں میں گداگر سڑکوں سے غائب ہوگئے تاہم پولیس کاکہناہے کہ ابھی تک کسی گداگرکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
تازہ ترین