• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو نے بہادری سے آمریت کامقابلہ کیا، پی پی کلچرل ونگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جرات اور بہادری سے آمریت کے خلاف جدوجہد کی, جلاوطنی اور قید و بند کی صعوبتوں سے ان کے استقامت میں کوئی کمی نہیں آئی، ان خیالات کا اظہار پی پی پی کلچرل ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت شاہانی نے پیپلز کلچرل سیکریٹریٹ میں بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی پر منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد اور زندگی آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر معروف شاعر و ادیب قادر صبا نے بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باطل قوتوں کے سامنے سر کو نہ جھکاتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی راہ ہموار کی۔
تازہ ترین