• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھڑا پاور ہاؤس کی بندش، سندھ دشمنی پر مبنی ہے، عبداللطیف نظامانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا و محکمہ بجلی کے وفاقی وزراءایشیاءکے سب سے بڑے کوئلے پر چلنے والے ”لاکھڑا پاور ہاؤس“ کو سازش کے تحت بند کرانے کی پالیسی رکوائیں، یہ امر سندھ کے محنت کشوں اور سندھ دشمنی پر مبنی ہے، جامشورو، مظفر گڑھ اور گڈو پاور ہاؤس 25 سے 30 روپے ٹیرف کے مقابلے میں لاکھڑا پاور ہاؤس سب سے سستی بجلی 12 روپے فراہم کررہا ہے اس کے باوجود اس کے خاتمےکی کوشش کرنا، ملک دشمنی ہے، جسے لاکھڑا پاور ہاؤس کے محنت کش کبھی برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان واپڈا لیبر ہال حیدرآباد میں لاکھڑا پاور ہاؤس کے یونین نمائندگان اور کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
تازہ ترین