• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےہوش زخمی نوجوان کو علاقہ مکینوں نےسو ل اسپتال پہنچادیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سٹی تھانے کی حدود میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے نامعلوم نوجوان کو علاقہ مکینوں نےسول اسپتال پہنچادیا جبکہ مقامی صحافی سنجے کمار جو عمرکوٹ جاتے ہوئے حادثے میں زخمی ہوگئے تھے انہیں اوران کے ساتھی فیاض میمن کو میرپورخاص سے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق سٹی تھانے کی حدود شاہی بازار میں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا، جسے بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر علاقے کے نوجوانوں نے سول اسپتال منتقل کردیا، تاہم آخری اطلاعات تک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ علاوہ ازیں حیدرآباد سے عمرکوٹ جاتے ہوئے بچاؤ بند پر گاڑی کے حادثے میں حیدرآباد کے مقامی صحافی، کیمرہ مین اورایک ساتھی زخمی ہوگئے تھے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے میرپورخاص سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین