• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر ہے یا جیمز بانڈ کا ٹھکانہ،14.7ملین امریکی ڈالر مالیت کا امریکا کا محفوظ ترین گھر

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) گھر خریدتے ہوئے سب سے پہلے جن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے ان میں جگہ کا محفوظ ہونابھی شامل ہے لیکن اگر آپ کو محفوظ ترین گھر کی تلاش ہے تو یہ گھر آپ ہی کیلئے بنایا گیا ہے۔امریکی ریاست جارجیا میں واقع یہ گھر امریکا کا محفوظ ترین سمجھا جارہا ہے جو کہ 36ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔رائس ہاؤس نامی یہ گھر کوئی عام گھر نہیں بلکہ کسی جیمز بانڈ جاسوس کا ٹھکانہ لگتا ہے کیونکہ اس میں بلٹ پروف دروازے نصب کیے گئے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ خفیہ واچ ٹاور،خفیہ سیڑھیاں،خفیہ بنکر اور زیر زمین خفیہ کار گیراج سمیت کئی خصوصیات شامل ہیں جو اس گھر کو محفوظ ترین بناتی ہیں۔اگر آپ بھی اس گھر کے رہائشی بن کر محفوظ ترین زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو 14.7ملین امریکی ڈالر ادا کرکے اس گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین