• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس کامیڈی فلم’آئی ٹونیاکا پہلا ٹیزر ٹریلر منظر عام پر

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہولی وڈ کی نئی اسپورٹس کامیڈی فلم’آئی ٹونیا‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکار کریگ گیلسپی کی یہ ڈرامہ فلم سابق امریکی فیگر اسکیٹر ٹونیا ہارڈنگ کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جس میں مرکزی کردار معروف ہولی وڈ د اداکارہ مارگٹروبی نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ابیسٹیئن اسٹین،پال والٹر،ایلیسن جینی،کیٹلین کارور،بوبی کیناویل اورجولیانے نکولسن سمیت کئی فنکار ہام کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔اسٹیون راجرز اوربرائن اکرلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں 1994میں امریکی نیشنل فیگر اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران پیش آنیو الے واقعات دکھائے گئے ہیں جب فیگر اسکیٹنگ کی کھلاڑی ٹونیا ہارڈنگ چیمپیئن شپ جیتنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہیں اور مدِ مقابل خاتون اسکیٹر ز کی ٹانگ تڑوانے کیلئے ایک شخص کو ہائر کر لیتی ہیں تاہم حقیقت آشکار ہونے پر ٹونیا ہارڈنگ کا کیریئر فیگر اسکیٹنگ میں ختم ہو جاتا ہے۔ڈرامے اور کامیڈی سے بھرپور یہ اسپورٹس فلم رواں سال 8دسمبرکو سینماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین