• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دبستانوں کا دبستان ہے، پروفیسر منظر ایوبی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز شاعز اور ماہر تعلیم ، پروفیسر منظر ایوبی نے کہا ہے کہ کراچی، دبستانوں کا دبستان ہے، اس شہر میں دبستانِ لکھنؤ، دبستانِ دہلی اور دبستانِ پنجاب کے نمائدے عرصہ دراز سے مستقل بنیادوں پر قیام پذیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارئہ ’’غمینت‘‘کی جانب سے پنجاب سے آئے ہوئے ممتاز شعراء ڈاکٹرز زاہد حسن چغتائی، ڈاکٹر طارق ہاشمی، اصغر علی بلوچ اور آغا ندیم سحر کے اعزاز میں منعقدہ محفلِ مشاعرہ کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ میزبان ، اکرم کنجابی نے نظامت بھی کی اور مہمان شعراء کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیا جبکہ پروگرام آرگنائزر سحرتاب رومانی نے کلمات تشکر ادا کئے۔ اس موقع پر صاحب صدر اور مہمانانِ اعزازی کے علاوہ جن شعراء نے کلام سنایا، ان میں ڈاکٹر مختار حیات صدیقی، اکرام کنجابی، اختر سعیدی، سحرتاب رومانی، حنیف عابدی، شاعر علی شاعر، حامد علی سید، کامی شاہ، کاشف حسین غائر، خالد محمود رانا، آئرین فرحت، کشور عدیل جعفری، صدیق رازایڈووکیٹ، شگفتہ شفیق، نجیب عمر، افضل ہزاری، کامران طالش، الحاج نجمی، تنویر حسین سخن اور آزاد امل ہیں۔ پروفیسر منظر ایوبی نے کہا کہ بیرونی ممالک اور بیرونی کراچی کے شعراء اور ادباء کی پذیرائی کرنا، اس شہر کے لوگوں کی دیرینہ روایت ہے۔ آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ اکرم کنجابی، نہایت فعال اور متحرم آدمی ہیں، انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے ماہانہ مشاعرے کا آغاز کرکے ایک اچھی رویت قائم کی ہے۔ اکرم کنجابی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اس شہر کے تمام اہم شعراء کو اپنے مشاعروں میں مدعو کروں، اس لئے ہر نشست کے لئے نئے شعراء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب سے آنے والے معزز شعرائے کرام کا ممنون ہوں کہ انہوں نے میری دعوت قبول کرکے مجھے عزت افرائی کا موقع فراہم کیا۔
تازہ ترین