• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جکارتامیں رنگا رنگ فیشن ویک ،ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی

جکارتہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاکے دار الحکومت جکارتا میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیاہے جس میں کئی ممالک سے170سے زائد نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔7روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سال 2018کے موسم گرما اوربہارکی مناسبت سے معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیررہی ہیں ۔21اکتوبرسے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 7روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد27اکتوبرکو اختتام پذیر ہوگا۔
تازہ ترین