• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’’ریس تھری‘‘کے لئےسلمان نے فلم میکرز کو گائیڈلائنز دیدیں

ممبئی (ایجنسیاں)فلم ’’ریس ٹو‘‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس بار ’ریس تھری‘ کے ہیرو سلمان خان ہوں گے۔اب تک کی اس سیریز کی خاص بات فلم میں تیز رفتار گاڑیاں، اسٹیمی مناظراور نیم برہنہ ہیروئنز رہی تھیں۔ لیکن خبر ہے کہ سلمان خان نے فلم میکرز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز دے ڈالی ہیں جن کے تحت فلم میں نہ تو کوئی ’سٹیمی سینز‘ ہونگے اور نہ ہی ’ڈرگز‘ اور نیم برہنہ ہیروئنز۔ سلمان کا خیال ہے اس سے بچوں اور نوجوانوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ تو اس بار ’ریس تھری فل آن سلمان خان‘ کی فلم ہوگی- ریس سیریز میں ابھی تک سیف علی خان رفتار کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن اب اس میں سلمان خان ہوں گے-
تازہ ترین